0
Tuesday 13 Jun 2017 22:43

آل سعود اپنی سازشوں کے پے در پے ناکامیوں کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، عدیل عباس

آل سعود اپنی سازشوں کے پے در پے ناکامیوں کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، عدیل عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے کہا ہے کہ آل سعود اپنی سازشوں کے پے در پے ناکامیوں کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں، پاکستان کے غیور شیعہ، سنی عوام کسی صورت پاکستان کو امام زمانہ (ع) کے دشمن سفیانی لشکر میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں خیر العمل فاونڈیشن کی جانب سے دی جانے والے افطار ڈنر کے موقع پر علاقہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈی جی خان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید انعام حیدر زیدی بھی موجود تھے۔ عدیل عباس زیدی کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز مجلس وحدت مسلمین کو حاصل ہوا ہے کہ اس کی اعلیٰ قیادت نے جنرل راحیل شریف کے سعودی فوجی اتحاد میں شامل ہونے کی مخالفت کی اور آج تمام ملکی سنجیدہ حلقہ یہ ماننے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ پاکستان کو کسی طور پر بھی سعودی اتحاد کا حصہ نہیں بننا چاہئے، آج صورتحال یہ پیدا ہوچکی ہے کہ راحیل شریف واپسی کا محفوظ راستہ ڈھونڈنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو پنجاب حکومت نے یکسر نظرانداز کیا ہے، ڈیرہ غازی خان کی صورتحال یہ ہے کہ یہاں لوگوں کو پینے کا میٹھا پانی بھی دستیاب نہیں جبکہ حکمران غیر ضروری پراجیکٹس پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 645721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش