0
Sunday 25 Jun 2017 22:09

سانحہ پارا چنار اور احمد پور شرقیہ، عیدالفطر سادگی سے منائی جائے، حافظ عاکف سعید

سانحہ پارا چنار اور احمد پور شرقیہ، عیدالفطر سادگی سے منائی جائے، حافظ عاکف سعید
اسلام ٹائمز۔ امیر تنظیم اسلامی پاکستان حافظ عاکف سعید نے احمد پور شرقیہ میں پیش آنیوالے آئل ٹینکر سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ احمد پور شرقیہ اور پاراچنار واقعات کے دکھ میں پوری قوم عیدالفطر سادگی سے منائے اور تمام مسلمان عید کے روز اپنے غریب اور نادار عزیز رشتہ داروں اور ہمسایوں کا ضرور خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو چاہیے کہ نہ صرف انفرادی حیثیت میں اپنا احتساب کرے بلکہ اجتماعی طور پر بھی ہم معاشرتی برائیوں کے خاتمے کی کوشش کریں جو عزاب الہٰی کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے پارا چنار میں دھماکے کرکے ملک کو بدامنی کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کی ہے لیکن پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے۔
خبر کا کوڈ : 648762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش