0
Saturday 1 Jul 2017 09:37

ماضی کے حکمرانوں کی نسبت شہباز شریف اچھے حکمران ہیں، غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

ماضی کے حکمرانوں کی نسبت شہباز شریف اچھے حکمران ہیں، غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے درخواستگزار اظہر عباس کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور فیصلے میں اپنے سیاسی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف کی تعریف میں اضافی پیراگراف بھی لکھے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق معاشرے کی فلاح کیلئے شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں۔ سیاسی تقاریر میں سیاستدان اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں، اگر کسی تقریب میں شہباز شریف نے اپنے خیالات کا اظہار کیا بھی ہے تو یہ کوئی جرم نہیں۔ ماضی کے حکمرانوں کی نسبت شہباز شریف اچھے حکمران ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے اپنے فیصلے میں درخواستگزار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قرار دیا کہ بہت سے لوگ شہرت حاصل کرنے کیلئے ایسے کیسز دائر کرتے رہتے ہیں، ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے۔ شہری اظہرعباس نے شہباز شریف کے بیان پر اندراج مقدمہ کیلئے سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا۔ درخواستگزار کے مطابق شہباز شریف نے بیان دیا کہ سیاست دانوں اور جرنیلوں نے 70 سال میں پاکستان کو برباد کر دیا ہے۔ شہباز شریف کے بیان سے ایماندار سیاستدانوں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ شہباز شریف نے بانی پاکستان قائداعظم کی توہین بھی کی ہے۔ شہباز شریف کے بیان نے 3 مرتبہ منتخب ہونبوالے وزیراعظم نواز شریف کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا۔ درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ شہباز شریف کبخلاف سیاست دانوں کی ساکھ متاثر کرنے پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایسا کوئی وقوعہ تھانے کی حدود میں نہیں ہوا۔ درخواستگزار نے جو جگہ لکھی ہے وہ ماڈل ٹائون تھانے کی حدود میں نہیں آتی۔ درخواست بے بنیاد ہے لہذا خارج کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 649777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش