0
Saturday 1 Jul 2017 22:35

کراچی، سندھ حکومت مون سون کے پہلے امتحان میں ناکام، بارش کا پانی تاحال نہ نکالا جاسکا

کراچی، سندھ حکومت مون سون کے پہلے امتحان میں ناکام، بارش کا پانی تاحال نہ نکالا جاسکا
اسلام ٹائمز۔ کراچی سے بارش کا پانی تاحال نہیں نکالا جاسکا، بیشتر سڑکیں اب بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر، کچرا اور گندا پانی ملنے سے تعفن اٹھنے لگا، مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ تفصیلات کے مطابق بارش تھمے دو دن ہوگئے لیکن کراچی کی بیشتر سڑکیں اب بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گندا پانی انتظامیہ کی نااہلی کی داستان بیان کررہا ہے۔ کراچی کے علاقہ سہراب گوٹھ میں پل کے نیچے بارش کا پانی تاحال کھڑا ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، لوگوں کی زندگی عذاب میں ہے۔ نرسری، شاہ فیصل کالونی، ملیر سمیت کئی علاقوں میں گندگی کے ڈھیر ہیں، کورنگی، لیاقت آباد، لائنز ایریا، اورنگی ٹاؤن میں بھی کچرا ہی کچرا نظر آرہا ہے، کچرے میں گندا پانی ملنے سے تعفن اٹھنے لگا ہے، شہریوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کے پانی نکالنے کے دعوے بھی غلط ثابت ہوئے، بارش کے باعث روٹھی بجلی کئی علاقوں میں نہیں آئی، گلشن اقبال، کورنگی، اصفہانی روڈ، اتحاد ٹاون، گلشن معمار، صفورہ گوٹھ، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی اور ملت ٹاون میں 24 گھنٹے سے بجلی بند ہے، شہری رات بھر اذیت سے دوچار رہے اور کے الیکٹرک کو کوستے رہے۔
خبر کا کوڈ : 650018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش