0
Sunday 2 Jul 2017 00:36

جمشید دستی کی رہائی کے لئے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم تشکیل ، بابر اعوان ٹیم کی تکنیکی راہنمائی کرینگے

جمشید دستی کی رہائی کے لئے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم تشکیل ، بابر اعوان ٹیم کی تکنیکی راہنمائی کرینگے
اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی رہائی کے لئے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم تشکیل دیدی گئی، قانونی ٹیم پیر کی صبح ضمانت کی درخواست داخل کرے گی، تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان بابر اعوان ٹیم کی راہنمائی کریں گے، تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی رہائی کے لئے پارٹی رہنما بابر اعوان کو ضمانت اور رہائی کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی تھیں جس پر رہنما تحریک انصاف نے وکلاء کی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے جمشید دستی کی رہائی کے لئے پیر کی صبح ضمانت کے لئے درخواست دائر کرنے سمیت اہم ہدایات دی ہیں اور ٹیم کی تکنیکی طور پر خود رہنمائی کریں گے۔ واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نہر توڑنے سمیت مختلف نو عیت کے دیگر 25 مقدمات کے باعث جیل میں ہیں اور انہیں کسی بھی ملاقاتی سمیت انکی فیملی سے ملاقات کی اجازت تک نہیں دی جا رہی۔
خبر کا کوڈ : 650037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش