0
Wednesday 13 Apr 2011 12:53

سعودی عرب میں دیت کی رقم ادا کرنے والے پاکستانیوں کو فی الفور رہا کیا جائے، میاں افتخار حسین

سعودی عرب میں دیت کی رقم ادا کرنے والے پاکستانیوں کو فی الفور رہا کیا جائے، میاں افتخار حسین
پشاور:اسلام ٹائمز۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس منگل کے روز سپیکر کرامت اللہ خان کے زیر صدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے سعودی عرب کی حکومت سے اپیل کی کہ جن پاکستانیوں نے قتل ہونے والے افراد کے لواحقین کو دیت کی رقم ادا کی ہے ان کو فوراً رہا کیا جائے تاکہ ان کے اہل خانہ ایک بڑے صدمے سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی حکومت پاکستان سعودی عرب کی حکومت اور سفارتخانے سے اپیل کرتی ہے کہ مذکورہ پاکستانیوں کو انسانیت اور مذہب کی بنیاد پر رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ پاکستانیوں نے اسلامی قوانین کے مطابق دیت کی رقم ادا کر دی ہے لہذا یہ اُن کا حق بنتا ہے کہ ان کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تمام حکومتیں اپنی عوام کا خیال رکھتی ہیں لہذا یہ ہم پر بھی حق بنتا ہے کہ ہم اپنے عوام کی رہائی کا مطالبہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 65019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش