0
Monday 3 Jul 2017 20:12

لیگی وزراء قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی بند کریں، اسد نقوی

لیگی وزراء قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی بند کریں، اسد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگی وزراء قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی بند کریں، رانا ثناءاللہ کا بیان افواج پاکستان کیخلاف (ن) لیگ کی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، نون لیگ اپنی صفوں سے پہلے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو نکال باہر کرے، پنجاب میں کالعدم شدت پسندوں کو نون لیگی وزراء کی سرپرستی حاصل ہے، افواج پاکستان کی قربانیوں کو فراموش کرنیوالے محب وطن نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس اپنے منطقی انجام کو پہنچ کر رہے گا، مسلم لیگ (ن) اپنی کرپشن چھپانے کیلئے قومی اداروں کو متنازع بنانے کی مہم چلا رہی ہے، نواز شریف نے پاراچنار سانحے پر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، جو بروقت قومی سلامتی کے اداروں نے ناکام بنا دی، سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مہم چلانے میں (ن) لیگ کا میڈیا سیل ملوث ہے، ہم اپنی بابصیرت قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، پاکستان کی سلامتی اور پاکستان میں بسنے والے تمام مسلمان اور اقلیتی برادری ہمارے بھائی اور پاکستانی ہیں۔ اسد نقوی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد امت اور ملک میں یکجہتی کی بات کی ہے اور آئندہ بھی دشمن کے کسی حربے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی سلامتی اور کرپٹ مافیا کیخلاف جب بھی وقت آیا، مجلس وحدت مسلمین ہراول دستہ ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 650519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش