0
Wednesday 12 Jul 2017 16:41

ایم کیو ایم پاکستان نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کردیا

ایم کیو ایم پاکستان نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کردیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات کو چیلنج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو چیلنج کردیا۔ درخواست میں ایم کیو ایم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات میں آخری وقت میں نتائج تبدیل ہوئے جب کہ ایم کیو ایم آخری وقت تک جیت رہی تھی۔ ایم کیو ایم کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ انگوٹھوں کی تصدیق اور دوبارہ گنتی تک نتائج روکے جائیں جب کہ نادرا سے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق بھی کرائی جائے۔ واضح رہے کہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی 23840 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے تھے جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کامران ٹیسوری 18106 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
خبر کا کوڈ : 652900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش