0
Saturday 15 Jul 2017 20:08

انصاف ملنے تک پاکستان عوامی تحریک کیساتھ کھڑے ہیں، میاں منظور وٹو

انصاف ملنے تک پاکستان عوامی تحریک کیساتھ کھڑے ہیں، میاں منظور وٹو
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے ناصر باغ میں پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ  ماڈل ٹاؤن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے جس میں پاکستان عوامی تحریک کیساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ق)، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما اور کارکن بھی شریک ہیں۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ آج ہم یہاں شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کرنے کیلئے جمع ہیں، ہم شہدائے ماڈل ٹاؤن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ناک کے نیچے پولیس نے جس طرح ادارہ منہاج القرآن پر حملہ کیا اور جس پامردی سے ڈاکٹر طاہرالقادری کے چاہنے والوں نے، ان کے مریدوں نے، ڈاکٹر صاحب کی بیٹیوں اور نوجوانوں نے جس طرح مقابلہ کیا اور جس طرح قربانی دے کر ظالم فورس کو روکا اور جس طرح مقابلہ کیا وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی تربیت کا نتیجہ ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت، کوئی لالچ طاہرالقادری کے ساتھیوں کو ان سے جدا نہیں کر سکتا، میں شہداء کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، لائق تحسین ہیں شہداء کے لواحقین جنہوں نے حکومت کے دباؤ، لالچ اور دھمکیوں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ظالم حکمرانوں نے ہر حربہ استعمال کیا لیکن انہوں نے حکومتی پیشکش کو جوتے کی نوک پر رکھ کر ٹھکرا دیا۔ میاں منظور وٹو نے کہا کہ جب بھی ڈاکٹر طاہرالقادری نے یاد کیا ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے، میں ڈاکٹر صاحب کی کال پر ہر بار حاضر ہوا ہوں، اور اب بھی انصاف کی فراہمی تک عوامی تحریک کیساتھ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 653598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش