0
Friday 21 Jul 2017 11:15

امریکہ پاکستان کو کمزور کرکے بھارت کے سامنے جھکانا چاہتا ہے، شاہ اویس نورانی

امریکہ پاکستان کو کمزور کرکے بھارت کے سامنے جھکانا چاہتا ہے، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے جمعیت علماء پاکستان خیبر پختونخواہ کے صدر حاجی محمد فیاض خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا معراج الدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت دشمن خفیہ ہاتھوں کو بے نقاب کرنا ہوگا، ایک دوسرے کو چور کہنے والے سیاستدان جمہوریت کو رسوا نہ کریں، آف شور کمپنیاں بنانے والے تمام افراد کا احتساب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت پاکستان میں سیاسی انتشار چاہتے ہیں، امریکہ پاکستان کو کمزور کرکے بھارت کے سامنے جھکانا چاہتا ہے۔ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ بدترین جمہوریت بہترین آمریت سے بہتر ہوتی ہے، سازش کا عالمی جال تیزی سے وطن عزیز کو جکڑ رہا ہے، سیاسی جنگ خانہ جنگی میں بدل سکتی ہے، اس لئے قومی قائدین ہوش کے ناخن لیں اور سیاسی درجہ حرارت کو ٹھنڈا کریں، سیاسی افراتفری ملک وہ قوم کے مفاد میں نہیں۔ جے یو پی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام جمہوریت کی روح ہے، ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، سرحدوں پر کشیدگی قومی اتحاد و یکجہتی کی متقاضی ہے، محاذ آرائی کی سیاست کی وجہ سے عوامی بے چینی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے، موقع پرستی اور اقتدار پرستی کی سیاست نے ملک تباہ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 654860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش