0
Saturday 22 Jul 2017 11:27

خیبر پختونخوا میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز، رابطے شروع

خیبر پختونخوا میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز، رابطے شروع
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے آئندہ الیکشن کے لئے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے حکمران اتحاد میں شامل قومی وطن پارٹی کی طرف سے چارسدہ میں خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت تحریک انصاف کی وکٹ گرانے کے بعد پشاور میں تحریک انصاف کی چار اہم وکٹیں گرانے کے لئے قومی اسمبلی کے ایک رکن کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے تین ارکان اسمبلی سے رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ کی اہم وکٹیں گرانے کے لئے مسلم لیگ کے رہنمائوں سے بھی رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں پی ٹی آئی کی تین اہم وکٹیں گرانے اور نوشہرہ میں اے این پی اور پیپلز پارٹی کی ایک ایک وکٹ گرانے کے بعد پی ٹی آئی کے دوسرے ناراض رہنمائوں اور ارکان اسمبلی سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ضلع نوشہرہ میں قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے سابق پارلیمانی سیکرٹری انجینئر طارق خٹک اور پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل نوشہرہ، حاجی محمد اسحاق خان خٹک کی پیپلز پارٹی سے علیحدگی اور اے این پی میں شمولیت کے بعد اے این پی بھی پیپلز پارٹی کی دو اہم وکٹیں گرانے میں کامیاب ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 655123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش