0
Monday 24 Jul 2017 20:16

حافظ طاہر اشرفی اور اوریا مقبول جان بھی دہشتگردوں کے نشانے پر

حافظ طاہر اشرفی اور اوریا مقبول جان بھی دہشتگردوں کے نشانے پر
اسلام ٹائمز۔ لاہور دھماکے میں 26 افراد شہید ہوگئے جبکہ 66 سے زائد افراد زخمی ہیں، جنہیں جنرل اور جناح ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم اب وہ خط سامنے آ گیا ہے جس میں خفیہ اداروں کی جانب سے پولیس کو ممکنہ دہشتگردی کی کارروائیوں کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ لاہور کے سٹی 42 ٹی وی کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اہلسنت کے چھ علماء کو بھی خطرات لاحق ہیں جن میں سے 2 کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کا نام علامہ طاہر اشرفی اور اوریا مقبول جان ہے۔ خط میں کہا گیا ہے علماء نے ہمیں دھمکیوں کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے اور علامہ طاہر اشرفی کیلئے سکیورٹی کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ خط کے مطابق کالعدم تنظیم داعش سمیت دیگر تنظیمیں لاہور میں مختلف جگہوں پر دہشتگردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ خفیہ اداروں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو بھی الرٹ جاری کیا گیا تھا کہ وہ بھی ایک جگہ پر مجمع نہ لگائیں اور دو دو بھی ہو کر نہ کھڑے ہوں بلکہ دور دور کھڑے رہ کر سکیورٹی فرائض انجام دیں۔
خبر کا کوڈ : 655828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش