0
Monday 24 Jul 2017 23:10

نواز شریف کی ذلت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین کی بددعاؤں کا نتیجہ ہے، راؤ کامران محمود

نواز شریف کی ذلت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین کی بددعاؤں کا نتیجہ ہے، راؤ کامران محمود
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کا اہم اجلاس صدر پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ صفدر قریشی کی صدارت میں گلشن اقبال میں منعقد ہوا، جس میں راؤ کامران محمود، مشتاق صدیقی، اطہر جاوید صدیقی، عبد الواحد قاسمانی، الیاس مغل کے علاوہ دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، کراچی کے مسائل و دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک راؤ کامران محمود نے کہا کہ نواز شریف کی ذلت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین کی بددعاؤں کا نتیجہ ہے، چور حکمرانوں کی مزید ذلت و رسوائی ابھی باقی ہے، مظلوم شہداء کا خون پھانسی کے پھندے تک قاتلوں کا پیچھا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے چہرے نہیں نظام بدلنے اور قانون کی بالادستی کی ضرورت ہے، کرپٹ حکمرانوں کے ساتھ کرپٹ نظام کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62,63 کو ختم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مگر پاکستان عوامی تحریک ایسے کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی، نواز شریف کی کرپشن تو چاول کی دیگ میں سے ایک دانہ ہے، تمام کرپشن کے سیاہ چہروں کا احتساب ضروری ہے، نواز، شہباز اور زرداری کرپشن کی دنیا کے کنگ ہیں۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا سانحہ ماڈل ٹاؤن ہر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو شائع کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 655859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش