0
Friday 28 Jul 2017 23:34

نواز شریف کیخلاف فیصلہ آنے کے بعد شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے

نواز شریف کیخلاف فیصلہ آنے کے بعد شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد اسٹار کرکٹ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی میدان میں آ گئے اور کہا کہ پاناما کیس کا عدالتی فیصلہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ پاناما فیصلہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہے اور الله کرے یہ نتائج پاکستان کے حق میں بہتر ہوں، اسٹار آل راؤنڈر نے یہ کہتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ بھی لگایا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نواز شریف کو نااہل، جبکہ وزیراعظم کے بچوں حسن، حسین اور مریم، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور نیب میں ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 656913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش