0
Saturday 16 Apr 2011 23:55

ایف سی کے شہداء کے بچوں کی تعلیم اور علاج کے تمام اخراجات ایف سی برداشت کرے گی، کمانڈنٹ خیبر رائفلز اسد فاروق

ایف سی کے شہداء کے بچوں کی تعلیم اور علاج کے تمام اخراجات ایف سی  برداشت کرے گی، کمانڈنٹ خیبر رائفلز اسد فاروق
لنڈی کوتل:اسلام ٹائمز۔کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل اسد فاروق نے کہا ہے کہ فرنٹیئر کور کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے فاٹا میں دہشتگردوں کے خلاف موثر اور بھرپور کارروائیاں کر کے قبائلی علاقوں میں امن و امان قائم کردیا ہے۔ یہ بات انہوں نے سوات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے ایف سی پیرا ملٹری فورس کے سپاہی محمد صدیق شلمانی (شہید) کے اہل خانہ کو گھر کی چابیاں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کا اہتمام لوئے شلمان پڑانگ درہ میں خصوصی طور پر کیا گیا تھا۔
تقریب میں ایف سی کے میجر طارق، پولٹیکل انتظامیہ کے اہلکار اور علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔ کرنل اسد فاروق نے اس موقع پر کہا کہ فرنٹیئر کور کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل نادر زیب نے فرنیٹئر کور کے شہداء کیلئے رہائشی منصوبہ شروع کیا ہے اس حوالے سے شہید سپاہی محمد صدیق کیلئے گھر تعمیر کرکے ان کے اہل خانہ کو چابیاں دی جارہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ شہید سپاہی محمد صدیق سوات میں آپریشن راہ نجات کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں شہید ہوا اور ان جیسے دیگر کئی شہداء نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کر کے سوات کے علاقے میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہو ں نے کہا کہ فرنٹیئر کور کے جوانوں نے فاٹا میں قربانیاں دے کر دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائے ہیں اور اب علاقے کی تعمیر و ترقی پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہداء کے بچوں کی تعلیم اور علاج کے تمام اخراجات برداشت کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 65712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش