0
Sunday 30 Jul 2017 22:22
سیاستدانوں کیساتھ ججز اور جرنیلوں کا بھی احتساب چاہتے ہیں

چوروں کو ہتھکڑی لگنے تک ہماری جنگ جاری رہے گی، سراج الحق

چوروں کو ہتھکڑی لگنے تک ہماری جنگ جاری رہے گی، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام مال روڈ پر احتساب ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نوازشریف کو کرپشن کے الزامات پر نااہل کیا گیا، جنھوں نے ملک کو لوٹا ہے وہ حکومت میں بھی ہیں اور اپوزیشن میں بھی ہیں، کمیشن خور، لینڈ مافیا، قرض خوروں، معاشی دہشتگردوں کیخلاف جدوجہد کرنی ہے، قوم کو لوٹنے والے سیاست دانوں، جرنیلوں اور ججز سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے شہروں کو بند کرنے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کیا، ایک سال قبل جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان کی تحریک شروع کی، ملکی تاریخ میں پہلی بار حکمرانوں کا احتساب ہوا ہے، جماعت اسلامی سب کا احتساب چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری لڑائی ان سے ہے جنھوں نے سبز ہلالی جھنڈے اور پاسپورٹ کی توہین کی، جس نے بھی چوری کی ہے اس کو ہتھکڑی لگنے تک جدوجہد جاری رہے گی، ہم ان شاءاللہ کرپشن کے سومنات پر حملے کرکے اسے پاش پاش کریں گے، ہم نے جلاﺅ گھیراﺅ اور تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے ایوان میں 3 قرادادیں احتساب کیلئے پیش کیں، جس کا احتساب کرنا ہوتا ہے وہی چیئرمین نیب کا تقرر کرتا ہے جو کہ نیب کے اختیارات کو محدود کر دیتا ہے، ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے قانون سازی ناگزیر ہے، نواز شریف کیخلاف فیصلے کو قوم نے قبول کیا ہے، پوری قوم کو پاناما کیس کے فیصلے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 657390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش