0
Tuesday 1 Aug 2017 00:33

قطری وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کے الزام کو مسترد کر دیا

قطری وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کے الزام کو مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ قطر نے سعودی وزیر خارجہ کے مقدس اسلامی مقامات کو بین الاقوامی حیثیت دینے کے الزام کو مسترد کر دیا۔ قطری وزیر خارجہ نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قطر مکہ مکرمہ میں حج بیت اللہ کو سیاسی بنانے کی کوشش نہیں کر رہا، قطر کی جانب سے مقدس مقامات کوبین الاقوامی حیثیت کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر قطر مقدس مقامات کو بین الاقوامی حیثیت دینے کا مطالبہ کرتا ہے، تو ریاض حکومت اسے سعودی عرب کے خلاف "اعلان جنگ" تصور کرے گی۔ دریں اثنا قطر نے عرب ممالک کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے قطر مخالف پابندیوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کی جانب سے قطر پر لگائی گئی پابندیاں عالمی قوانین کے مطابق نہیں ہیں، گذشتہ روز مناما میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین وزرائے خارجہ نے قطر مخالف پابندیوں کو عالمی قوانین کے متوازی قرار دیتے ہوئے قطر سے عرب ممالک کے تیرہ مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 657734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش