0
Tuesday 1 Aug 2017 13:43

کراچی نہیں چلے گا تو پاکستان نہیں چلے گا، ایم کیو ایم کیجانب سے شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا اعلان

کراچی نہیں چلے گا تو پاکستان نہیں چلے گا، ایم کیو ایم کیجانب سے شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے نون لیگ کے نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں نون لیگی وفد نے ایم کیو ایم پاکستان سے مذاکرات کئے، مذاکرات میں متحدہ نے اپنے مطالبات بھی پیش کئے۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کوئی بھی وزیراعظم بنے اسے سندھ کی صورتحال دیکھنا ہے، صوبے میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے، کرپشن اور زمینوں کی بندر بانٹ کے ریکارڈ بنائے جا رہے ہیں، سندھ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کراچی نہیں چلے گا تو پاکستان نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گلے شکوے بہت زیادہ ہیں، ہم اور ہمارے حلقے عدم توجہ کا شکار رہے، کراچی منی پاکستان ہے وہاں صرف اعلانات ہوتے رہے ہیں۔ کراچی کے لئے 12 ارب پیکج کا اعلان ناکافی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام ارکان اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دیں گے۔ اس موقع پر نون لیگ کے نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کراچی مشکل میں ہوگا تو پاکستان مشکل میں ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ فاروق ستار، وسیم اختر اور عامر خان کا مشکور ہوں۔ سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی خواہش ہے کہ یہ اتحاد آگے چلے۔
خبر کا کوڈ : 657761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش