0
Thursday 3 Aug 2017 11:27

پشاور ڈینگی وائرس، ٹائروں اور برتنوں میں کھلا پانی رکھنے پر 28 افراد گرفتار

پشاور ڈینگی وائرس، ٹائروں اور برتنوں میں کھلا پانی رکھنے پر 28 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی وائرس سے متاثرہ علاقے تہکال میں دکانوں کے باہر ٹائروں اور برتنوں میں کھلا پانی رکھنے پر 28 افراد کو دفعہ 144 کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ تہکال میں ڈینگی وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر پشاور نے ضلع بھر میں دکانوں کے باہر ٹائروں اور گملوں میں کھلا پانی رکھنے پر دفعہ 144 نافذ کر دیا تھا۔ گذشتہ روز انتظامیہ نے تہکال میں مختلف دکانوں پر چھاپے مارے اور اس دوران دکانوں کے باہر ٹائروں، گملوں اور دیگر برتنوں میں پانی رکھنے پر 28 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ضلعی انتظامیہ کی زیرِ نگرانی اس وقت محکمہ صحت سمیت دیگر محکمے دن میں 2 مرتبہ متاثرہ علاقوں میں ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لئے سپرے کر رہے ہیں۔ دوسری جانب انتظامی افسران نے متاثرہ علاقوں میں مختلف میڈیکل سنٹرز کا دورہ کرتے ہوئے سٹاف کو مریضوں کے ساتھ ہر ممکن تعاؤن اور سہولیات دینے کی ہدایت کر دی۔
خبر کا کوڈ : 658281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش