0
Thursday 3 Aug 2017 23:31

آئی ایس او یوم آزادی کے موقع پرخصوصی تقاریب کا انعقاد کرے گیم انصر مہدی

آئی ایس او یوم آزادی کے موقع پرخصوصی تقاریب کا انعقاد کرے گیم انصر مہدی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے لاہور میں کارکنا ن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کے زیر اہتمام ملک کے اہم مقامات پر یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں تقاریب کا انعقاد ہوگا۔ اس حوالے سے پرچم کشائی، اسکائوٹ سلامی اور یوم آزادی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ انصر مہدی نے بتایا کہ امامیہ اسکائوٹس لاہور میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مرقد پر سلامی پیش کریں گے، جس میں لاہور و مضافات سے درجنوں امامیہ اسکاٹس شریک ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا 14 اگست کا دن پاکستان اور برصغیر کے مسلمانوں کے افتخار اور قوم کے جوش و ولولہ کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے، آزادی کی خوشی منانا زندہ قوموں کا شیوہ ہے اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ایک فریضہ ہے، جس طرح قیام پاکستان کے وقت طلبا نے قائداعظم کا شانہ بشانہ ساتھ دیتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا تھا، اسی طرح پاکستان کی تعمیر و ترقی، دفاع وطن اور حقیقی فکری آزادی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا یوم آزادی کے سلسلہ میں تشہیری مہم کا آغاز ہو چکا ہے اور ملک کے تمام ڈویژن میں تشہیری مواد ارسال کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 658405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش