0
Sunday 6 Aug 2017 17:26
سعودی عرب اسرائیل سے تعاون چھوڑ کر علاقے میں قیام امن کی فکر کرے، شامی وزیراعظم

ایران، شام کی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا، ڈاکٹر علی لاریجانی

ایران، شام کی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا، ڈاکٹر علی لاریجانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران، شام کی حکومت اور عوام کی حمایت کرتا رہے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اتوار کو تہران میں شام کے وزیراعظم عماد خمیس سے ملاقات میں کہا کہ شامی فوج اور رضاکار فورس نے عظیم کامیابی حاصل کی ہے، ہمیں امید ہے کہ مکمل اور حتمی کامیابی بھی جلد حاصل ہوگی۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ ایران، شامی حکومت اور قوم کی حمایت کرتا رہے گا اور امید ہے کہ آستانہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے اور جلد سے جلد علاقے میں امن و امان قائم ہوگا۔ اس موقع پر شام کے وزیراعظم عماد خمیس نے علاقے کے امن کو درہم برہم کرنے میں امریکہ، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ سعودی عرب اسرائیل سے تعاون کرنا چھوڑ دے گا اور علاقے میں قیام امن کی فکر کرے گا۔ شام کے وزیراعظم نے ایران اور شام کے درمیان دوطرفہ تعاون کو دونوں ملکوں کے مفاد میں قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شام کی تعمیر نو میں اس کا ساتھ دے گا، جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا نیا باب کھل جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 659054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش