0
Sunday 17 Apr 2011 23:29

نوشہرہ، زیارت کاکا صاحب میں سکول بارودی مواد سے اُڑانے کی کوشش، عمارت جزوی طور پر متاثر

نوشہرہ، زیارت کاکا صاحب میں سکول بارودی مواد سے اُڑانے کی کوشش، عمارت جزوی طور پر متاثر
نوشہرہ:اسلام ٹائمز۔نوشہرہ کے علاقے سپین کانٹرے زیارت کاکا صاحب میں نامعلوم شرپسندوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر دو کو بارودی مواد سے تباہ کرنے کی کوشش کی، جس سے سکول کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، ڈی پی او نوشہرہ محمد قریش خان نے موقع پر اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں اور سماج دشمن عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے زیارت کاکا صاحب اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، اب تک 28 مشکوک افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ جن سے پوچھ گچھ کی جائیگی اور ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
 سپین کانٹرے سکول دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ نوشہرہ کلاں درج کر لی گئی ہے اور ایک تفتیشی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے، جو کہ اس دھماکے کے ہر پہلو پر غور کر کے اصل ملزمان تک پہنچنے میں مدد دیگی۔
خبر کا کوڈ : 65976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش