0
Saturday 12 Aug 2017 21:56

ملک کو بچانا ہے تو کرپشن اور دہشتگردی کے کینسر کا مکمل علاج کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

ملک کو بچانا ہے تو کرپشن اور دہشتگردی کے کینسر کا مکمل علاج کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اداروں کو تنقید بنانا ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، ملک کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار طاقتور کا احتساب ہوا ہے، پاکستان کی ترقی کرپشن اور دہشتگردی کے خاتمے سے عروج پر جائے گی، ملک کو بچانا ہے تو کرپشن اور دہشتگردی کے کینسر کا مکمل علاج کرنا ہوگا، اداروں کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے آزادی سے کام کرنے دیا جائے، عدلیہ پر کسی بھی قسم کا دباؤ ڈالنا جمہوریت اور قانون کے منافی ہے، انصاف کی بالادستی ہوگی تو کرپشن کا خاتمہ اور دہشتگردی ختم ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نور القرآن کراچی کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، پاک فوج کے شہیدوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کے عوام اب جاگ چکے ہیں، حقو ق کے حصول میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ ضرورت کو زندہ ہونے نہیں دینگے، اہلسنت ملک امن پسند اور بانیان پاکستان کی اولاد ہیں، پاکستان بنانے والوں کی اولادیں پاکستان کی سلامتی و دفاع کیلئے فرنٹ لائن کا کردار ادا کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے مہینے میں ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے ملک کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔



خبر کا کوڈ : 660700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش