0
Saturday 12 Aug 2017 23:28

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیںگے، آغا علی رضوی کو ڈی سی اسکردو کی یقین دہانی

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیںگے، آغا علی رضوی کو ڈی سی اسکردو کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اسکردو میں حالیہ سیلاب کے متاثر ین کے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسکردو سے ملاقات کی اور متاثرین کی امداد کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اسکردو سدپارہ، رگیول، حسین آباد، روندو اور دیگر مقامات پر سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیا اور زور دیا کہ سیلاب زدگان کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔ اس موقع پر ڈی سی اسکردو نے سیلاب زدگان کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈی سی اسکردو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے انتظامیہ سرگرم عمل ہے۔ اسکردو میں سیلاب کی وجہ سے بند ہونے والی سڑکوں کو دو دن کے اندر بحال کیا جائے گا، پانی کی فراہمی کے لیے بھی فوری طور پر عوام کے تعاون سے فوری طور پر کام شروع کیا جائے گا جبکہ لاپتہ افراد کی بحالی کے لیے پہلے سے ہی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے متاثرین کی مکمل بحالی کے لیے معاوضہ سمیت دیگر اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 660712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش