0
Wednesday 16 Aug 2017 16:29

عوامی تحریک کا دھرنا جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے حصول کیلئے ہے، شیخ رشید

عوامی تحریک کا دھرنا جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے حصول کیلئے ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بعض نااہل لوگ عدلیہ اور اداروں کو للکار رہے ہیں اور ناکام ریلیوں کو عوام کی مقبولیت بتایا جا رہا ہے، عوامی تحریک کا دھرنا جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کے حصول کیلئے ہے کیونکہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پاناما کیس سے زیادہ بھی اہم ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا جس دن حدیبیہ پیپر مل کیس کھلا، اس دن ان لوگوں کی چیخیں سنائی دیں گی۔ انہوں نے کہا ایک دو دن میں نیب نے حدیبیہ پیپر مل کیس بارے ریفرنس دائر نہ کیا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا سپریم کورٹ کے ججز نے جھوٹے کاغذات جمع کرانے پر بڑی نرمی برتی ہے ورنہ اس کی سزا 7 سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کو اپنا وزیراعظم اچھا نہیں لگ رہا اور کوشش کی جا رہی ہے کہ نئے وزیراعظم کو پذیرائی نہ ملے۔ شیخ رشید نے کہا عوامی مسلم لیگ ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہے اور دھرنے کی اجازت دینے پر ہائیکورٹ کے مشکور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 661729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش