0
Sunday 20 Aug 2017 17:34

پاکستان اور امریکا کے درمیان فوجی و سفارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، جنرل جوزف ووٹیل

پاکستان اور امریکا کے درمیان فوجی و سفارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، جنرل جوزف ووٹیل
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے کمانڈر سینٹرل کمانڈ (سینٹ کوم) جنرل جوزف ووٹیل نے دورہ پاکستان کے بعد اپنے الوداعی نوٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان فوجی و سفارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی جنرل نے اپنے اس دورے میں پاکستان کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا اور دو طرفہ بات چیت کے حوالے سے اسلام آباد کے عزم کو خوش آئند قرار دیا۔ اپنے دورے کے اختتام پر کمانڈر سینٹ کوم جنرل جوزف ووٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ مزید بہتر سفارتی اور فوجی رابطہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہم (پاکستان کی) مہمان نوازی کو سراہتے ہیں اور (پاکستان کے ساتھ) ایک ایماندار اور شفاف تعلقات کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔ تاہم انہوں اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ ان سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان الیس ویلز نے رواں ماہ اگست کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اپنے اس دورے کے اختتام میں انہوں نے بھی یہی الفاظ کہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 662813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش