0
Saturday 13 Jun 2009 12:35

ایف آر بنوں : ایف سی قلعے پر فورسز کا کنٹرول ، 82شدت پسند ہلاک

ایف آر بنوں : ایف سی قلعے پر فورسز کا کنٹرول ، 82شدت پسند ہلاک
بنوں:ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں واقع ایف سی قلعے کا کنٹرول سیکورٹی فورسز نے سنبھال لیا ہے جبکہ گذشتہ 12گھنٹوں کے دوران 82 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ بنوں میں کرفیو میں نرمی کے دوران لوگ اپنی ضرورت کی اشیا خریدنے میں مصروف ہیں۔بنوں آپریشن کے چھٹے روز شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سکیورٹی فورسز کی گولہ باری جاری ہے۔ فورسز نے جانی خیل میں واقع ایف سی قلعے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایف آر بنوں کے علاقہ ہندی خیل میں گذشتہ 12گھنٹوں کے دوران شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں82 عسکریت پسند ہلاک کیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آر بنوں کے علاقہ جانی خیل اور بکا خیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر وقفے وقفے سے گولہ باری کی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق بنوں میں آج صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی۔محدود تعداد میں دکانیں کھلی ہیں اور لوگ اپنی ضرورت کی اشیا خریدنے میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 6638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش