0
Tuesday 19 Apr 2011 23:25

امریکی جارحیت کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو جانا چاہئے، تحریک استقلال

امریکی جارحیت کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو جانا چاہئے، تحریک استقلال
اوباڑو:اسلام ٹائمز۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ اگر قوم متحد نہ ہوئی تو پاکستان کی سالمیت خطرہ میں پڑ جائیگی لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں اور پوری قوم کو ملک کو بچانے کے لئے امریکی جارحیت کے خلاف متحد ہوجانا چاہئے۔ وہ اوباڑو اور صادق آباد کے مقامی سینئر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کی طرف سے اقتدار کو بچانے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اقتدار کے حصول کے لئے امریکہ کی تابعداری کی جا رہی ہے جبکہ حکمرانوں نے ملک کو امریکہ کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے، امریکی جاسوس اور بلیک واٹر کے کارندے دندناتے پھرتے ہیں جبکہ حکمرانوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف اور آئی ایس آئی کے چیف کے دورہ امریکہ کے دوران ڈرون حملوں کی بندش اور پاکستان میں سی آئی اے کے اہلکاروں کی سرگرمیوں کے سلسلے میں موقف کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے دورے کے دوران اعلیٰ فوجی حکام نے جرات مندانہ موقف اختیار کر کے پوری قوم کی حقیقی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی پاکستان میں گرفتاری کے بعد سی آئی اے اور بلیک واٹر کی سرگرمیاں بے نقاب ہو چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 66470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش