0
Wednesday 30 Aug 2017 12:33

ڈینگی وائرس پختونخوا کے 9 اضلاع تک پھیل گیا

ڈینگی وائرس پختونخوا کے 9 اضلاع تک پھیل گیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ڈینگی ایک مرتبہ پھر بے قابو ہوگیا ہے، پشاور سے ہوتا ہوا نوشہرہ سمیت صوبے کے 9 اضلاع تک پھیل گیا۔ ملاکنڈ، بونیر اور نوشہرہ بھی ڈینگی کی لپیٹ میں آگیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران تینوں اضلاع میں 12 کیس سامنے آگئے۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ڈینگی سے صوبے کے 9 اضلاع جن میں پشاور، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مردان، مانسہرہ، ملاکنڈ، ہری پور، لوئر دیر اور بونیر متاثر ہیں۔ نوشہرہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 3، ملاکنڈ میں 2 اور بونیر میں 7 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ مزید برآں ڈینگی نے صوبائی دارالحکومت کے مزید 2 رہائشیوں کو شکار بناتے ہوئے موت کی وادی میں اتار دیا۔ ڈینگی اب تک پشاور میں 12 افراد کی جان لے چکا ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ڈینگی رسپانس یونٹ نے مذکورہ افراد کی ڈینگی سے ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب پشاور سمیت صوبے کے متاثرہ اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 239 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3619 تک پہنچ گئی۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 1794 افراد کے خون کی سکریننگ کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 665454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش