0
Thursday 7 Sep 2017 20:32

پاراچنار، مقامی فلاحی تنظیم کیجانب سے غریب اور یتیم بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان

پاراچنار، مقامی فلاحی تنظیم کیجانب سے غریب اور یتیم بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پاڑاچنار میں ایک فلاحی تنظیم نے غریب اور یتیم بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا ہے۔ لیڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے اس ضمن میں ابتدائی طور پر 41 بچوں کو پشاور، اسلام آباد، لاہور اور دیگر علاقوں میں واقع تعلیمی اداروں میں داخل بھی کیا گیا ہے، جن کی تعلیم اور ہاسٹلز کا خرچہ تنظیم برداشت کررہا ہے۔ فلاحی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر شکیل کا کہنا ہے کہ وہ ان بچوں پر زیادہ توجہ دیتے ہے جن کے والدین بم دھماکوں میں جاں بحق ہوچکے ہیں اس کے علاوہ ان بچوں کے خاندانوں کے ساتھ مالی امداد کرنے کا بھی ارادہ ہے۔ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر شکیل حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا مقصد قبائلی علاقے پارا چنار کے غریب بچوں کو تعلیم فراہم کرنا ہے جس میں زیادہ ترغریبوں اور شہیدوں کے بچے شامل ہیں، اس کے علاوہ دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو معاؤضہ بھی دیتے ہیں، اکثر دھماکوں میں مزدور اور غریب لوگ زخمی ہوتے ہیں اس لئے ہم ان کے ساتھ بھی مدد کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 667226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش