0
Tuesday 12 Sep 2017 00:59

بھارتی فوج کی راولا کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی، ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی فوج کی راولا کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے آج شام راولاکوٹ سیکٹر میں عام شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتا آ رہا ہے اور پاکستان میں عام شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔ بھارتی فوج نے آج پھر راولاکوٹ سیکٹر میں عام شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ٹویٹس کے ذریعے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ بھارت کا منہ بند کیا جائے۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے عام شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور یہ خطے میں امن کیلیے نقصان دہ ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں پر زور دیا جاتا ہے کہ بھارت کی جوابدہی کریں۔
خبر کا کوڈ : 668322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش