0
Thursday 14 Sep 2017 20:38

ملتان، جے یو آئی کے زیراہتمام امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرہ، برمی مسلمانوں پر مظالم کی مذمت

ملتان، جے یو آئی کے زیراہتمام امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرہ، برمی مسلمانوں پر مظالم کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان کے زیراہتمام جامعہ قاسم العلوم گول باغ گلگشت کالونی ملتان کے باہر عالمی دہشتگرد امریکہ کے صدر ٹرمپ کی پاکستان پر حملوں کی دھمکی اور برما میں مسلمانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں علمائے کرام، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جے یو آئی ضلع ملتان کے امیر حافظ محمد عمر شیخ نے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ اسلام مخالف باطل قوتوں کے خلاف متحد ہو جائیں کیونکہ امت مسلمہ کے اتحاد کی صورت میں ہی اسلام کی سربلندی اور بقاء کی جنگ لڑی جا سکتی ہے۔ برما میں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے اور انکے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جا رہا ہے، لیکن دنیا میں امن کی دعویدار نام نہاد عالمی قوتیں مجرمانہ چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ روہنگیائی مسلمان اس وقت بے شمار مسائل کا شکار ہیں اور کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار کسی غیبی امداد کے منتظر ہیں۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ملتان سٹی کے امیر قاری عابد نے کہا کہ حکومت پاکستان اس مسئلے پر فوری طور پر اپنا باضابطہ ردعمل سامنے لائے اور پاکستان میں تعینات برما کے سفیر کو ملک بدر کرے، اس کے علاوہ کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار پڑے روہنگیائی مسلمانوں کے حق میں عالمی سطح پر اپنا سفارتی موقف پیش کرے اور ان مسلمانوں کے خوراک سمیت دیگر امدادی انتظامات کیلئے اقدامات شروع کرے۔
خبر کا کوڈ : 669111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش