0
Friday 15 Sep 2017 11:55

وطن عزیز کے مسائل نظام ولایت سے دوری کا نتیجہ ہیں، عشرہ ولایت کانفرنس میں مقررین کا خطاب

وطن عزیز کے مسائل نظام ولایت سے دوری کا نتیجہ ہیں، عشرہ ولایت کانفرنس میں مقررین کا خطاب
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان بلتستان کے زیراہتمام عشرہ ولایت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت رکن کونسل و تحریک اسلامی کے صوبائی صدر سید آغا عباس رضوی نے کی۔ کانفرنس میں علمائے کرام کی کثیر تعداد کے علاوہ عمائدین شہر اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن کونسل و صوبائی صدر اسلامی تحریک سید آغا عباس رضوی، علامہ شیخ فدا حسن عبادی، شیخ محمد جواد حافظی، شیخ علی طاہری، آغا فضل شاہ الموسوی، سید محمد علی الموسوی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح و بہبود اور انسانی اقدار کا تحفظ نظام ولایت میں محفوظ ہے۔ وطن عزیز کے تمام مسائل دراصل نظام ولایت سے دوری کی وجہ سے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان کو 70 سالوں سے آئینی حقوق سے محروم رکھنے، اہم قومی معاملات میں نظرانداز کرنے کے باوجود یہاں کے محب وطن عوام دوسرے صوبوں کے لوگوں سے زیادہ وفادار ہیں۔ جس کا ثبوت جی بی کے طول عرض میں موجود سینکڑوں دیہاتوں میں مدفون شہداء کی قبروں پر نصب سبز ہلالی پرچم ہیں۔ سی پیک کو چاروں صوبوں میں گھوما پھیرا کر لے جایا گیا، تاکہ سب سی پیک سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ ہم اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں، لیکن گلگت بلتستان کو سی پیک کا گیٹ وے ہونے کے باوجود اس کے ثمرات سے محروم رکھنا سراسر ناانصافی ہے۔ یہاں امن و امان برقرار ہے تو اس کا سہرا حکومتوں کو نہیں بلکہ علماء کو جاتا ہے، لیکن حکومت علمائے کرام اور سماجی خدمات انجام دینے والی شخصیات کو فورتھ شیڈول میں ڈال کر امن پسندوں کو شدت پسندوں کی صف میں لاکر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 669195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش