0
Monday 18 Sep 2017 22:28

سوئس سفیر دفتر خارجہ طلب، پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر احتجاج

سوئس سفیر دفتر خارجہ طلب، پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف پوسٹرز پر پاکستان میں نامزد سوئس سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر شدید احتجاج کیا گیا۔ سوئٹزرلینڈ کے پاکستان میں نامزد سفیر تھامس کولی کو دفتر خارجہ طلب کرکے جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر شدید احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر کہا گیا کہ پاکستان کیخلاف سوئٹزرلینڈ کی سرزمین کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، سوئٹزر لینڈ کسی خود مختار ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے۔ اس سے پہلے پاکستانی مستقل مشن برائے اقوام متحدہ نے سوئس مستقل مندوب کو احتجاجی خط لکھ کر کہا کہ جینوا میں فری بلوچستان کے پوسٹرز دیکھے گئےہیں،سوئس اشتہاری ایجنسی اے پی جی ایس اے ان اشتہاروں کی نمائش میں ملوث ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا ایک بڑا صوبہ ہے،جو وفاقی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں نمایندگی رکھتا ہے، فری بلوچستان کا تصور پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر صریحا حملہ ہے، کالعدم بی ایل اے پاکستان میں ایک دہشت گرد تنظیم قرار دی گئی ہے، بی ایل اے پاکستان میں سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف حملوں میں ملوث ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردوں کی جانب سے سوئس زمین کا استعمال ناقابل قبول ہے، پوسٹرز کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے، جنیوا میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں سے سوئس حکام کو الرٹ کیا جائے، اور معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے مستقبل میں اسے روکا جائے۔
خبر کا کوڈ : 670123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش