0
Friday 22 Sep 2017 18:32

محرم کے دوران سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کیجائے گی،صلاح الدین محسود

محرم کے دوران سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کیجائے گی،صلاح الدین محسود
اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر واقع پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ محرم کے دوران سکیورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، آئی جی نے کوہاٹ میں داخلی و خارجی چیک پوسٹوں کا دورہ کیا، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس صلاح الدین محسود نے کوہاٹ کا دورہ کیا، آئی جی نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر واقع پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محرم کے دوران سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی کے پی نے کوہاٹ میں سکیورٹی انتظامات سے متعلق فوجی حکام، انتظامیہ اور عمائدین سے ملاقاتیں بھی کیں۔
خبر کا کوڈ : 671057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش