0
Monday 25 Sep 2017 21:43

امام حسینؑ نے ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کیلئے آواز بلند کرنے کا درس دیا، ثروت اعجاز قادری

امام حسینؑ نے ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کیلئے آواز بلند کرنے کا درس دیا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیکر فرقہ واریت کا دروازہ بند کرنا ہوگا، سیدنا امام حسینؑ نے ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کے حق کیلئے آواز بلند کرنے کا درس دیا ہے، مظلوموں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور انصاف نہ کرنیوالے ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ غریب غربت اور انصاف کی عدم فراہمی پر خودکشی کر رہے ہیں، جبکہ حکمران سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا شرعی، آئینی اور اخلاقی فرض ہے کہ غریبوں کو بھوک و افلاس سے بچانے کیلئے روزگار فراہم کریں، مگر اس کے برعکس ہو رہا ہے، غربت اور عدم انصاف کے ستائے جب خودکشی کرنے پر مجبور ہو جائیں، تو حکمرانوں کی سب سے بڑی نااہلی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہا کہ حکمران غربت کو ختم کرنے کی بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں، حکمران عوام کو ان کے حقوق اور انصاف فراہم نہ کرکے اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت نہ دیں۔
خبر کا کوڈ : 671933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش