0
Tuesday 26 Sep 2017 12:49

اگر آج احتساب کے عمل کو نافذ عمل بنایا جائے تو محروموں کو ان کا حق مل سکتا ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

اگر آج احتساب کے عمل کو نافذ عمل بنایا جائے تو محروموں کو ان کا حق مل سکتا ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر معروف عالم دین علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ حضرت علیؑ کا طرز حکومت دنیا کے لئے نمونہ عمل ہے، جس میں عدل کی بنیادوں کو مضبوط و مستحکم کیا اور اپنی حکومت میں بدعنوانی کرنے اور کرپشن کرنے والوں کا احتساب کرکے معاشرے میں قیام عمل کو یقینی بنایا۔ کراچی کی مسجد و امام بارگاہ امامیہ جے ون کورنگی میں محرم الحرام کی مجلس عزاء سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حضرت علیؑ نے فرمایا کہ اگر پوری دنیا کی حکومت و اقتدار میرے قدموں میں رکھ دیا جائے اور مجھ سے کہا جائے کہ میں چیونٹی کو گندم کے دانے سے محروم کردوں، تو رب العزت کی قسم میں حکومت کو چھوڑ سکتا ہوں مگر چیونٹی کو گندم کے دانے سے محروم نہیں کر سکتا، اگر آج ہمارے معاشرے میں احتساب کے عمل کو نافذ عمل بنایا جائے اور مجرموں کو سزا دی جائے تو محروموں کو ان کا حق مل سکتا ہے اور معاشرے میں عدل حضرت علی ابن ابیطالب ؑ قائم ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 672065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش