0
Sunday 8 Oct 2017 16:56

امریکہ داعش کو افغانستان میں اسلحہ سپلائی کررہا ہے، حامد کرزئی

امریکہ داعش کو افغانستان میں اسلحہ سپلائی کررہا ہے، حامد کرزئی
اسلام ٹائمز۔ سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امریکا کے داعش سے رابطے ہیں اور وہ افغانستان میں شدت پسند تنظیم کی مدد کر رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹریو میں سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکا کے داعش سے رابطے ہیں جس کے زریعے وہ افغانستان میں داعش کی مدد کر رہا ہے، امریکا داعش کو اسلحہ اور بارود بھی فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ داعش کو امریکی مدد حاصل ہے، امریکی اڈوں سے غیر فوجی رنگ کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داعش کو مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ داعش کا افغانستان میں وجود امریکی انٹیلی جنس کی موجودگی میں ہوا، جب کہ پہلے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ تھے، اب سب سے زیادہ داعش ہے۔ انتہا پسندی کو کس طرح قابو میں کرنا ہے ہمیں اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 675096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش