0
Monday 9 Oct 2017 19:03

کوہاٹ، تباہی کا منصوبہ ناکام، 4 عسکریت پسند گرفتار، بارودی مواد برآمد

کوہاٹ، تباہی کا منصوبہ ناکام، 4 عسکریت پسند گرفتار، بارودی مواد برآمد
اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بارودی مواد اور دستی بم برآمد کرکے 4 مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور ہیڈ کوارٹر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ہنگو کے علاقہ طورہ اوٹا پہاڑ سے 4 دہشت گردوں جہانزیب ساکن خیبر ایجنسی، گلستان، داؤد خان اور ہمایون خان ساکنان پشاور کو گرفتار کرلیا۔ بیان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 7 کلو گرام وزنی 2 آئی ای ڈی بم جنہیں واٹر کولر اور گھی کے ڈبے میں نصب کیا گیا تھا، 2 دستی بم، سیفٹی فیوز، ڈیٹونیٹرز اور دیگر آلات برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کو مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جن سے اہم انکشافات متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 675343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش