0
Tuesday 10 Oct 2017 13:36

کراچی پولیس نے چھرا مار کیس بند کرنیکی تیاری کرلی، مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں جمع

کراچی پولیس نے چھرا مار کیس بند کرنیکی تیاری کرلی، مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں جمع
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی پولیس نے خواتین کو چھرے سے زخمی کرنے والے ملزم کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کیس ختم کرنے کی تیاریاں کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی میں خواتین کیلئے خوف کی علامت بننے والے چھلاوا کیخلاف درج مقدمہ ختم کرنے کی تیاری کرلی۔ شارع فیصل تھانے میں درج 7 مقدمات کا ریکارڈ جوڈیشل مجسٹریٹ اور ضلعی پراسیکیوٹر آفس میں جمع کرا دیا گیا۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں ملزم کی عدم گرفتاری کی ناکامی کا بھی اعتراف کر لیا۔ رپورٹ کے متن کے مطابق ملزم کی عدم گرفتاری پر مقدمات کو اے کلاس کیا جا رہا ہے۔ دہشتگردی کی دفعات شامل نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت کی۔ جاوید احمد نے پولیس نے مقدمات کی تفتیش اے ایس آئی کے سپرد کرنے پر بھی برہم ہوتے ہوئے کہا کہ تفتیش انسپکٹر سطح کے افسرسے کرائی جائے۔ واضح رہے کہ چھرا مار چھلاوہ اب تک 11 خواتین کو زخمی کر چکا ہے، مگر پولیس تاحال سراغ لگانے میں ناکام ہے۔
خبر کا کوڈ : 675524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش