0
Thursday 12 Oct 2017 14:11

پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی

پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر جڑواں شہروں کو دہشتگردی کی بڑی کارروائی سے بچا لیا۔ راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی پولیس نے معمول کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران شہر میں داخل ہونے والی ایک گاڑی کو روکا جس پر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران پولیس نے اس میں چھپایا گیا 90 کلوگرام بارود برآمد کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی سے برآمد کیا گیا بارود دو بوریوں میں چھپا کر لایا جا رہا تھا، گاڑی جان آباد نوشہرہ کے رہائشی مزمل خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے ملنے والا بارودی مواد پاکستان ہی میں تیار ہوا لیکن فرار ملزم نے بارود کے ہر پیکٹ سے لائسنس نمبر مٹا دیے تھے کیونکہ پیکٹس پر موجود لائسنس نمبر سے بارود لینے والے ٹھیکیدار کا نام معلوم کیا جا سکتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 676069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش