0
Tuesday 24 Oct 2017 23:18

اسلامی نظریاتی کونسل میں اہلسنت کو نمائندگی دی جائے، ثروت اعجاز قادری

اسلامی نظریاتی کونسل میں اہلسنت کو نمائندگی دی جائے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران بیرونی اشاروں پر کام کر رہے ہیں، ملعونہ آسیہ کو ملک سے باہر بھیجنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، ملعونہ آسیہ مسیح کو باہر بھینے کا منصوبہ آئین و قانون اور عدالت پر شب خون مارنا ہوگا، ختم نبوت پر یقین نہ رکھنے والے غیر مسلم ہیں، اس پر تمام مکاتب فکر کا اجماع ہے، ختم نبوت کے خلاف سازش کرنیوالوں کو بے نقاب نہ کرنا حکومتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، حکومت کی صفوں میں ختم نبوت پر ضرب لگانے والے موجود ہیں، ختم نبوت پر سیاست نہیں شریعت اور ایمان کا تحفظ چاہتے ہیں، انتخابی اصلاحاتی بل میں حلف کو ختم کرنیوالوں کے چہروں کو بے نقاب نہ کرنا تحفظ دینے کے مترادف ہے، ختم نبوت کاروان عظمت مصطفی کے تحفظ اور سازشوں سے عوام میں آگاہی اجاگر کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے تحت نکلنے والے ختم نبوت کاروان میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے، ختم نبوت کاروان میں رکاوٹ ڈالنا جمہوریت منافی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں اہلسنت کو نمائندگی دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 678988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش