0
Saturday 28 Oct 2017 22:53

راولپنڈی، حساس ادارے کے دفاتر کے قریب غیر قانونی طور پر مقیم امریکی خاتون گرفتار

راولپنڈی، حساس ادارے کے دفاتر کے قریب غیر قانونی طور پر مقیم امریکی خاتون گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے کمرشل مارکیٹ سیٹلائٹ ٹاؤن سے ایک امریکی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کے پاسپورٹ کے مطابق 31 سالہ الزبتھ میری لنکاسٹر جو ویسٹ ورجینیا کی رہائشی ہے، 18 ماہ قبل عدنان خان نامی پاکستانی شہری سے شادی کے بعد اسلام آباد آئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ الزبتھ اپنی طلاق سے قبل 18 ماہ سے اپنے شوہر کیساتھ رہ رہی تھی اور 24 اکتوبر کو اسے واپس امریکا جانا تھا لیکن اس نے جانے سے انکار کر دیا۔ پولیس کے مطابق الزبتھ کو گزشتہ سال 13 مئی کو ٹورسٹ ویزا دیا گیا، جس کی مدت 12 نومبر 2016 تک تھی، ویزے کو بڑھا کر یکم مئی 2017 تک کر دیا گیا اور 19 اکتوبر تک مزید مہلت دی گئی۔ الزبتھ حساس ادارے کے دفاتر کیساتھ واقع کرکٹ سٹیڈیم مری روڈ کے قریب ایک ہوٹل میں رہائش پذیر تھی، جہاں اسے بل نہ دینے کی وجہ سے جانے کو کہا گیا۔ الزبتھ کو حراست میں لیکر نیو ٹائون پولیس سٹیشن لے جایا گیا، جہاں سے امریکی سفارتخانے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے سے رابطے کے بعد خواتین کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 679886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش