0
Sunday 29 Oct 2017 22:04

اداروں کے درمیان کوئی ٹکراو نہیں، ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی

اداروں کے درمیان کوئی ٹکراو نہیں، ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے، نجی کاموں کی وجہ سے لندن آیا ہوں اور اس دورے پر قوم کے پیسے نہیں، بلکہ ذاتی خرچہ کر رہا ہوں۔ لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلاف نہیں، آئین کے تحت جمہوری پارٹی میں جو بھی اختلاف ہوتا ہے اس کا اظہار کیا جاتا ہے، نہ تو سازشوں پر یقین رکھتا ہوں اور نہ ہی اس کی کوئی گنجائش ہے، ملک کے اداروں کے درمیان کوئی ٹکراو نہیں، ہمارا ملک ایک ہے اور اس کے سارے ادارے ایک ہی طرف ہیں، ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے، نواز شریف سے پیر کے روز ملاقات ہوگی، جس میں مختلف امور پر غور کیا جائے گا، سری لنکا کی ٹیم کا پاکستان آنا اچھا اقدام ہے، آئندہ دیگر ٹیمیں بھی آئیں گی۔
خبر کا کوڈ : 680095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش