0
Sunday 5 Nov 2017 14:07

مردم شماری کے غلط اعداد و شمار کیخلاف متحدہ کا آج لیاقت آباد میں جلسہ ہوگا

مردم شماری کے غلط اعداد و شمار کیخلاف متحدہ کا آج لیاقت آباد میں جلسہ ہوگا
اسلام ٹائمز۔ مردم شماری کے غلط اعداد و شمار کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے کو اہلیان لیاقت آباد نے متحدہ کی بحالی قرار دے دیا جبکہ بعض کو بڑے جلسہ کی توقع ہے۔ کراچی کا علاقہ لیاقت آباد متحدہ قومی موومنٹ کے لئے نئی جگہ نہیں۔ نائن زیرو کے بعد لیاقت آباد ہی متحدہ کا ہیڈ کوارٹر سمجھا جاتا تھا، شاید اسی لئے ایم کیو ایم پاکستان نے یہاں جلسہ کرنا مناسب سمجھا لیکن لیاقت آباد کے عوام کچھ شاکی نظر آتے ہیں مگر نظریاتی کارکن آج بھی متحدہ کے دیوانے ہیں، ماضی میں ایم کیو ایم لیاقت آباد میں کئی کامیاب جلسے کرچکی ہے لیکن بدلتے حالات، منحرف ہوتے ساتھی اور بانی سے علیحدگی کے بعد یہ جلسہ ایم کیو ایم کا امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کا امتحان ہے، لیاقت آباد میدان ہے اور لوگوں کا ملا جلا رجحان ہے۔ کچھ شاکی ہیں کہ کام نہیں ہوئے تو کچھ اسے ایم کیو ایم کا گڑھ بتاتے ہیں، توقعات پوری ہونگی یا نہیں یہ تو جلسہ ہی بتائے گا۔
خبر کا کوڈ : 681474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش