0
Monday 6 Nov 2017 22:22

مذہبی انتہاء پسندی اور دہشتگردی کی وجہ سے صوفی بزرگوں کی درگاہیں بھی محفوظ نہیں، بلاول بھٹو زرداری

مذہبی انتہاء پسندی اور دہشتگردی کی وجہ سے صوفی بزرگوں کی درگاہیں بھی محفوظ نہیں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ بلاول بھٹو زرداری نے حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی اور مشہور سندھی شاعر شیخ ایاز کے مزارات پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج میرے لئے انتہائی خوشی کا موقع ہے کہ میں بھٹ شاہ کی دھرتی سے آپ سے مخاطب ہوں، شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری دینا میرے لئے باعث فخر ہے، ادیبوں نے شاہ لطیف کے امن کے پیغام کو عام کرنے میں کردار ادا کیا۔ بلاول بھٹو نے علاقہ مکینوں کو مخاطب کرکے کہا کہ میرے ساتھ مل کر انسان دوستی کا آفاقی پیغام پوری دنیا میں پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے مذہب کی اصل روح کو زخمی کیا، شاہ لطیف نے اپنے کلام میں پسے ہوئے طبقے کو موضوع بنایا، شاہ لطیف کے کلام میں خواتین کو عظیم مقام دیا گیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے عقیدت مندوں کی لاشیں اپنے کندھوں پر اٹھائیں، مذہبی انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی وجہ سے صوفی بزرگوں کی درگاہیں بھی محفوظ نہیں، صوفی ازم کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 681738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش