0
Tuesday 7 Nov 2017 08:49

حق خودارادیت لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، عبدالمجید ملک

حق خودارادیت لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، عبدالمجید ملک
اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما عبدالمجید ملک اور سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس مہرالنساء نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔ 6 نومبر 1947ء کو لاکھوں کشمیریوں کو دھوکے سے شہید کیا گیا۔ اقوام متحدہ کشمیریوں کو انصاف دلائے اور اپنی منظور کی گئی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی، سردار واجد بن عارف ایڈووکیٹ، بیرسٹر یوسف نسیم ایڈووکیٹ، وحیدالحق ہاشمی ایڈووکیٹ، ساجد قریشی، سردار عاصم عباسی، اظہر علی قادری، سردار ذاکر حسین، ظہیر قادری، سردار منظور حسین، سید ظفرعلی شاہ، سعید مغل، بشیر ایڈووکیٹ، عظمان فدا، عامر محبوب ملک، ذوالفقار بھٹی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ عبدالمجید ملک نے کہا کہ کشمیری آج تک بہنے والے خون کا حساب مانگ رہے ہیں۔ ہندوستانی افواج نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کر رہی ہیں لیکن کشمیری عوام ہندوستانی افواج کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہیں اور حق خودارادیت لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 681785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش