0
Thursday 9 Nov 2017 17:54

لاہور، تعلیمی نصاب میں ترمیم و اضافے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم

لاہور، تعلیمی نصاب میں ترمیم و اضافے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم
اسلام ٹائمز۔ نصاب میں من پسند ترامیم سے سبکی اٹھانے کے بعد پنجاب حکومت کو ہوش آ گیا۔ نصابی کتب میں تبدیلی کی مسلسل شکایات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے سربراہ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان ہوں گے۔ 5 رکنی کمیٹی وزیر تعلیم کیساتھ سیکرٹری سکولز ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی، ڈاکٹر خالد حمید شیخ، چیئرمین پی سی ٹی بی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اکرام، ایم ڈی پی سی ٹی بی میاں عبدالقیوم  پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی نصابی کتب میں اضافے یا کمی کا جائزہ لے گی۔ نصابی کتب میں کسی بھی قسم کی ترمیم یا اضافے کی منظوری یہ کمیٹی دے گی۔ اس کمیٹی کے اجازت کے بغیر نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکے گی۔ ذرائع کے مطابق نصاب سے مذہبی اور تاریخی مواد نکالے جانے کے حوالے سے حکومت لاعلم تھی جبکہ بہت سے ایسے ابواب جو اسلامی تاریخ سے لئے گئے تھے، اچانک ختم کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کی دہشتگردی کیخلاف جنگ کے پیش نظر مخصوص لابی نے نصاب میں من پسند تبدیلیاں کروا لی تھیں۔ اس مخصوص لابی نے اسلامی تاریخی کیساتھ قرآنی آیات تک نکلوا دی تھیں جس پر مذہبی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا۔ حکومت پنجاب اسی تشویش کے پیش نظر ماہرین تعلیم پر مستمل کمیٹی قائم کر دی ہے جو نصاب کی مکمل مانیٹرنگ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اب نصاب کو سیکولر کی بجائے اسلامی کی متفقہ اصولوں کے مطابق ڈھالا جائے گا جس سے امن، برداشت اور بھائی چارے کے کلچر کو فروغ ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 682328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش