0
Wednesday 27 Apr 2011 20:07

اوباما انتظامیہ میں اعلیٰ سطح کی تبدیلیاں، پیٹریاس ڈائریکٹر سی آئی اے اور لیون پنیٹا امریکی وزیر دفاع مقرر ہونگے

اوباما انتظامیہ میں اعلیٰ سطح کی تبدیلیاں، پیٹریاس ڈائریکٹر سی آئی اے اور لیون پنیٹا امریکی وزیر دفاع مقرر ہونگے
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے سی آئی اے کے ڈائریکٹر لیون پینیٹا کو امریکا کا نیا وزیر دفاع بنائے جانے کا امکان ہے، جبکہ ڈیوڈ پٹریاس کو سی آئی اے کے سربراہ کی ذمہ داریاں دی جائینگی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ عراق کے سابق سفیر ریان سی کروکر کو افغانستان میں سفیر مقرر کیا جائیگا۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس ریٹائر ہو رہے ہیں اور اس کے متعلق امریکی صدر براک اوباما کو آگاہ کر چکے ہیں۔
آج نیوز کے مطابق امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو ڈائریکٹر سی آئی اے اور لیون پنیٹا کو جلد وزیر دفاع مقرر کیا جائے گا۔ اے بی سی اور این بی سی ٹی وی کے مطابق لیون پینیٹیا کو رابرٹ گیٹس کی جگہ وزیر دفاع بنایا جائے گا جو اس سال کے آخر تک اس عہدے کو خیر باد کہنے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں۔ ٹی وی رپورٹس کے مطابق جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سی آئی اے کے نئے ڈائریکٹر ہوں گے ان کی جگہ امریکی سینٹر کمانڈ کے ڈپٹی ہیڈ لیفٹننٹ جنرل جان ایلن کو افغانستان میں کمانڈ سونپ دی جائے گی۔ اس دوران سابق سفارتکار ریان کروکر کو کابل میں سفیر تعینات کیا جائے گا۔ کروکر اس سے پہلے پاکستان اور افغانستان میں سفیر رہ چکے ہیں۔



خبر کا کوڈ : 68280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش