0
Tuesday 14 Nov 2017 18:19

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے اپوزیشن دستبردار

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے اپوزیشن دستبردار
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے تمام اپوزیشن جماعتیں دستبردار ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کے مبینہ ناروا رویئے سے تنگ آکر اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم آج تمام اپوزیشن جماعتوں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کو ایک موقع مزید دینا چاہئے، تاہم اگر انہوں نے اپنا رویہ نہ بدلا، تو پھر انہیں اجلاس چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مسلم لیگ فنکشنل کی رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر ہماری بات نہیں سنتیں اور ان کی توجہ صرف حکومتی بینچوں پر ہوتی، گزشتہ روز بھی ان کے اسی رویئے سے تنگ ہو کر تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن ہماری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور کہا گیا کہ نصرت سحر اکیلی ہے، آج حکومتی جماعت کے ارکان دیکھ لیں کہ ہم سب اس نکتے پر متحد ہیں اور باہمی مشاورت سے تحریک عدم اعتماد سے دستبرداری کا فیصلہ کیا، لیکن اگر آئندہ کسی رکن سے نامناسب رویہ رکھا گیا، تو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف ڈرافٹ تیار ہے، پھر ہمیں مجبوراً جمع کرانا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 683367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش